کالعدم تنظیم کا احتجاج پاکستان آنے کے خواہشمند سکھ پریشان

سکھ یاتری17نومبرسے باباگورونانک کا جنم دن منانے پاکستان آنے کے خواہش مند ہیں۔

معاملہ جلد حل ہو جائے گا، سکھ یاتری بھارتی منفی پراپیگنڈے سے متاثرنہ ہوں، سردار امیر سنگھ۔ فوٹو: فائل

لاہور میں جاری کالعدم تنظیم کے احتجاجی مارچ اور امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث بھارت سمیت مختلف ممالک سے بابا گورونانک دیوجی کاجنم دن منانے پاکستان آنے کے خواہش مند سکھ یاتری تشویش میں مبتلاہیں۔

بابا گورونانک کے جنم دن کی تقریبات 17 نومبرسے شروع ہونگی اوراسی روزبھارت سے سکھ یاتریوں کے وفدنے پاکستان آناہے ،متروکہ املاک بورڈاورپاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کی کاوشوں سے اس سال بھارت سمیت دنیابھرسے سکھ یاتری بابا گورو نانک کاجنم دن منانے پاکستان آنے کے خواہش مندہیں لیکن لاہورسمیت مختلف شہروں میں کالعدم مذہبی جماعت کے احتجاج اورمارچ کی وجہ سے سے غیرملکی مہمانوں کوپاکستان آنے پرتشویش لاحق ہے۔


ذرائع نے بتایا کہ بھارت میں خفیہ ایجنسیاں میڈیا کے ذریعے پاکستان میں ہونیوالے احتجاج کو بڑھاچڑھاکرپیش کررہی اورایساتاثردینے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اگر بھارتی سکھ یاتری پاکستان گئے توان کے لئے سیکیورٹی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

پاکستان مخالف منفی پراپیگنڈاسے سکھ یاتریوں کوپاکستان آنے سے خوفزدہ کیاجارہاہے، پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار امیر سنگھ نے بتایا کہ اس وقت ایک کالعدم جماعت کے احتجاج کی وجہ سے مسائل کاسامنا ہے لیکن جس طرح فریقن میں مذاکرات چل رہے ہیں امید ہے معاملہ حل ہوجائیگا، باباگورونانک کے جنم دن کی تقریبات 17 نومبرسے شروع جبکہ مرکزی تقریب 19 نومبرکوننکانہ صاحب میں ہو گی۔ امید ہے اس وقت تک حالات نارمل ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت مختلف ممالک سے آنے والے سکھ مہمانوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیاکی جائے گی۔ بھارتی یاتریوں کوکسی منفی پراپیگنڈاسے متاثرہونے کی ضرروت نہیں ہے۔
Load Next Story