ایٹم بم بنانا ہوتا تو مذاکرات نہ کرتے ایرانی صدر

یورینیم کی افزودگی کے اوربھی فوائد ہیں، بجلی کا بحران ختم کیاجا رہاہے


این این آئی February 05, 2014
عالمی طاقتوں سے مذاکرات کرنے والے یونیورسٹیوں کے تعلیم یافتہ ہیں، خطاب۔ فوٹو رائٹرز/فائل

ایران کے صدرڈاکٹر حسن روحانی نے کہاہے کہ ایٹم بم بناناہوتا تومذاکرات نہ کرتے۔ ایران ہمیشہ سے ایٹم بم کامخالف رہاہے۔

یورینیم کی افزودگی کے اوربھی بہت سے فوائدہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روزایک خطاب میں انھوں نے کہاکہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کاجنیوا معاہدہ یونیورسٹی کامرہون منت ہے۔ انھوں نے کہا کہ جو لوگ ایٹمی معاملے میں عالمی طاقتوں سے مذاکرات اورفیصلے کررہے ہیں وہ یونیورسٹیوں کے تعلیم یافتہ ہیں۔

 photo 3_zpsee23ef67.jpg

آزادی فکرنظریات میں اختلاف کے معنی میں ہے اوریونیورسٹیوں میں رہبرانقلاب اسلامی کی ہدایات کے مطابق آزادماحول ہوناچاہیے۔ بعدازاں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی صدرکا کہناتھا کہ جوہری بجلی گھروں سے ملک میں بجلی کابحران ختم کیاجا رہاہے۔ اس کے علاوہ ملکی سطح پرجان بچانے والی ادویہ بھی تیارکی جارہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں