نسلہ ٹاور کے تمام مالکان اور کرائے داروں نے فلیٹس خالی کردیئے

آج کسی بھی وقت عمارت کو سرکاری تحویل میں لے لیا جائے گا، ذرائع


ویب ڈیسک October 31, 2021
آج کسی بھی وقت عمارت کو سرکاری تحویل میں لے لیا جائے گا، ذرائع. فوٹو: فائل

نسلہ ٹاور کے تمام 44 مالکان اور کرائے داروں نے فلیٹس خالی کردیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کراچی میں قائم نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں گرانے کاحکم دے رکھا ہے، اور 15 منزلہ رہائشی عمارت نسلہ ٹاورخالی کرنے کی مہلت آج ختم ہوجائے گی، آج کسی بھی وقت عمارت کو سرکاری تحویل میں لے لیا جائے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کو دھماکا خیز مواد سے گرانے کا حکم

ذرائع کا کنا ہے کہ نسلہ ٹاور کے تمام 44 مالکان اور کرائے داروں نے فلیٹس خالی کردیئے ہیں، اور چند فلیٹس میں رہ جانے والے سامان کی منتقلی جاری ہے، تاہم تاحال رہائشیوں کو فلیٹس کی رقم واپس نہیں کی جاسکی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں