افغانستان نے نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دیدی

افغانستان کی جانب سے حامد حسن، نوین الحق نے 3،3 اور گلبدین نائب نے 2 وکٹیں حاصل کیں


ویب ڈیسک October 31, 2021
حامد حسن، نوین الحق نے 3،3 اور گلبدین نائب نے 2 وکٹیں حاصل کیں - فوٹو: آئی سی سی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان نے نمیبیا کو 62 رنز سے شکست دیدی۔

دبئی میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 27ویں میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 160 رنز بنائے جس کے جواب میں نمیبیا کی ٹیم 9 وکٹ کے نقصان پر 98 رنز ہی بناسکی۔

نمیبیا کی جانب سے کریگ ولیمس 1، مائیکل وین لینگین 11، کپتان اراسمس 12، ڈیوڈ ویزے 26 اور نکول لوفٹی ایٹن 14 اور روبن ٹرومپلمین 12 رنز بناسکے۔

افغانستان کی جانب سے نوین الحق، حامد حسن نے 3،3 ، گلبدین نائب نے 2 اور راشد خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل افغانستان نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز حضرت اللہ زازئی اور محمد شہزاد نے کیا، دونوں اوپنرز نے شاندار آغاز فراہم کیا اور 53 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد زازئی 33 جب کہ شہزاد 45 رنز بناکر پولین لوٹ گئے۔

اپنا آخری انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے اصغر افغان نے 31 رنز کی اننگز کھیلی، رحمت اللہ گرباز 4 اور نجیب اللہ زردان 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان محمد نبی 32 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ نمیبیا کی جانب سے روبن ٹرومپلمین اور نکول لوفٹی ایٹن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔