افریقی ملک یوگنڈا میں کھلونا بم پھٹنے سے 2 بچے جاں بحق

یوگنڈا میں ایک ہفتے کے دوران یہ تیسرا بم دھماکا ہے جن میں مجموعی طور پر 5 ہلاکتیں ہوئیں


ویب ڈیسک October 31, 2021
ہلاک ہونے والوں میں 14 سالہ لڑکا اور ایک معذور بچہ شامل ہے، فوٹو: فائل

افریقی ملک یوگنڈا کے ایک گاؤں میں پھل کی شکل کے بم سے 2 بچے کھیل رہے تھے جس کے دوران دھماکا گیا اور دونوں بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا کے گاؤں سیگالے میں دو بچوں کو ایک پھل کی شکل کا بم دیا گیا جس سے بچے فٹبال کھیل رہے تھے اور اس دوران کھلونا زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دھماکا خیز مواد پھٹنے سے ایک 14 سالہ لڑکا اور ایک معذور بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یوگنڈا میں ایک ہفتے میں تین دھماکے ہوچکے ہیں گزشتہ پیر بس میں دھماکے سے 2 افراد جب کہ ہفتے کے روز ریسٹورینٹ میں دھماکے میں ایک خاتون ہلاک اور 3 افراد زخمی ہو گئے تھے جس کہ ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں