ارمیلا ماتونڈکر کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آنے پر میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، اداکارہ


ویب ڈیسک October 31, 2021
کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آنے پر میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، اداکارہ - فوٹو:فائل

بالی وڈ کی سپر ہٹ فلموں کی ہیروئن اور سیاستدان ارمیلا ماتونڈکر عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارمیلا ماتونڈکر نے اپنے چاہنے والوں کو بتایا کہ ان کا کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

ارمیلا ماتونڈکر نے بتایا کہ میں خیریت سے ہوں اور مجھ سے ان دونوں ملنے والے افراد فوری اپنا کووڈ-19 ٹیسٹ کروائیں۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیوالی کے تہوار میں اپنا خیال رکھیں۔



خیال رہے کہ ارمیلا ماتونڈکر فلم ''جدائی''، ''رنگیلا''، ''جانم سمجھا کرو''، ''مست''، ''دل لگی'' سمیت متعدد سپر ہٹ فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ ارمیلا ماتونڈکر نے بالی وڈ کے علاوہ ملیالم اور مراٹھی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے فلم فیئر اور نندی سمیت متعدد ایوارڈ اپنے نام کیے۔ ارمیلا نے خود کو پردے پر مخصوص انداز میں پیش کر کے تھوڑے ہی وقت میں مقبولیت حاصل کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں