امریکا کے غلط اندازوں سے پاک بھارت تنازع طول پکڑگیا حسین حقانی

40 ارب ڈالر کی امریکی امداد بھی پاکستانی پالیسیاں نہ بدل سکی، نہ آئندہ ایسا امکان ہے


Net News February 05, 2014
امداد نہ دے لیکن پاکستان سے متعلق روش بدلے،امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر کا انٹرویو۔ فوٹو: فائل

امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہاہے کہ امریکاامداد نہ دے لیکن پاکستان سے متعلق اپنی روش بدلے۔

انھیں یقین نہیں کسی اعلیٰ عہدیدار نے اسامہ کوپاکستان میں چھپنے میں مدددی۔ پاکستانی عوام کو درست تاریخ نہیں بتائی جاتی۔ وہ حقیقت بیان کرکے پاکستان کی خدمت کرتے رہیںگے۔ ٹی وی رپورٹ کے مطابق انھوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاک امریکا تعلقات ابتداسے ہی فریب کا شکار رہے ہیں۔

 photo 9_zps5c148ada.jpg

امریکا کے غلط اندازوں کے3نتائج نکلے۔ پہلایہ کہ پاکستان بھارت تنازع طول پکڑگیا۔ پاکستان کاانحصار امریکا پر بڑھتاگیا اوراصلاحات کاعمل جمود کا شکارہوگیا۔ امریکا سمجھتاہے پاکستان کوفوجی امداددے گاتو وہ خودکو محفوظ تصورکرکے بھارت سے مقابلہ چھوڑدے گاجبکہ پاکستان کی سوچ یہ ہے کہ امریکی امداداور اسلحے کی بدولت وہ بھارت کی فوجی طاقت کے مدمقابل آجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں