دراندازی روکنے میں 70 فیصد کامیابی حاصل ہوگئی بھارت

فوج متحرک ہے، ہم کسی کو ملکی سالمیت سے کھیلنے نہیں دیں گے، وزیر داخلہ


آن لائن February 05, 2014
پاکستان اورچین کے ساتھ ہماری سرحدیں محفوظ ہیں، سشیل کمار شنڈے کی گفتگو۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD: بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے ہونیوالی دراندازی پر 70فیصد قابو پالیا گیا ہے۔

چین اور پاکستان سے لگنے والی سرحدوں کو محفوظ بنا لیا گیا ہے، فوج مکمل طور پر متحرک ہے ، کسی کو ملکی سالمیت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

 photo 11_zpsfc01bb5c.jpg

منگل کو مہاراشٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سشیل کمار شنڈے نے کہا کہ جموں و کشمیر میں بالعموم اور ملک کی سرحدوں سے بالخصوص دراندازی کو روکنے میں 70فیصد تک کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ دراندازی روکنے کے لیے بھر پور اقدامات کیے گئے ہیں، اس سلسلے میں چین اور پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں کو مضبوط مستحکم بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں