متحدہ عرب امارات نے بھی لبنان سے اپنا سفیر واپس بلوالیا
سعودی عرب، بحرین اور کویت بھی اپنا سفیر واپس بلا چکے ہیں
سعودی عرب، بحرین اور کویت کے بعد اب متحدہ عرب امارات نے بھی لبنان سے اپنا سفیر واپس بلالیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے بھی لبنان سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے جب کہ اس سے قبل بحرین اور کویت بھی اپنا سفیر بلا چکے ہیں۔
سفیروں کا بلانے کا سلسلہ سعودی عرب سے شروع ہے جس نے لبنانی وزیر کے یمن کے حوالے سے متنازع بیان پر نہ صرف اپنا سفیر واپس بلالیا تھا بلکہ لبنانی سفیر کو بھی ملک بدر کردیا تھا۔
سعودی عرب کی حمایت میں لبنان سے اپنے سفیر کو واپس بلانے والے بحرین، کویت اور متحدہ عرب امارات نے مؤقف اختیار کیا کہ لبنان کا بیان خطے میں ایک نیا تنازع کھڑا کرنے کا باعث ہے۔
ادھر لبنان کے صدر مشیل عون نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب سے سفارتی تنازع حل کرنے کے لیے نمائندے مقرر کرتے ہوئے سعودی عرب سے بہترین تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔