بغیر امیگریشن لڑکیاں باہر جانے کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل ملزمان روپوش

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ایف آئی اے کے گرفتار کانسٹیبل شہزادکا3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔

غیرملکی لڑکیوں کوغیرقانونی پروٹوکول دینے کیلیے دوسری ایجنسیوں کے اہلکاربھی وہاں موجودتھے، ذرائع فوٹو: فائل

انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرامیگریشن اہلکاروں کے تعاون سے 2 غیر ملکی لڑکیوں کو امیگریشن عمل سے گزارے بغیرلے جانے کے معاملے کی تحقیقات کیلیے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے ایف آئی اے کے گرفتار کانسٹیبل شہزادکا3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا ہے۔


یہ تحقیقاتی ٹیم ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کرائم زون کی سربراہی میں انسدادانسانی اسمگلنگ اور انسداد بدعنوانی سیل کے ڈپٹی ڈائریکٹرز پر مشتمل ہے۔ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم اویس بہرام بلوچ کے آئی ایٹ میں واقع گھر پرمنگل کی شب چھاپہ ماراہے،اس ملزم کے بارے میں معلوم ہواہے کہ وہ سابق ایم این اے کا بیٹا ہے۔

ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلیے روپوش ہوگئے ہیں۔ معلوم ہواہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے لڑکیوںکی اسلام آباد ایئرپورٹ آمدکے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے علاوہ وہاں تعینات ایف آئی اے کی 2 خواتین اہلکاروں سمیت متعلقہ افرادکی ٹیلیفون کالزکاڈیٹا بھی حاصل کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق غیرملکی لڑکیوں کوغیرقانونی پروٹوکول دینے کیلیے دوسری ایجنسیوں کے اہلکاربھی وہاں موجودتھے۔
Load Next Story