نیشنل بینک پر سائبر حملے کا خاتمہ صارفین کو آج سے خدمات کی فراہمی بحال

29 اور 30 اکتوبر کی شب نیشنل بینک کے سرور پر سائبر حملہ کیا گیا تھا جس سے بینکنگ خدمات متاثر ہوئیں


Business Reporter November 01, 2021
29 اور 30 اکتوبر کی شب نیشنل بینک کے سرور پر سائبر حملہ کیا گیا تھا جس سے بینکنگ خدمات متاثر ہوئیں (فوٹو : فائل)

نیشنل بینک کے نظام پر سائبر حملہ کے خدشات کا خاتمہ ہوگیا، آئندہ چند روز میں خدمات مکمل طور پر بحال کردی جائیں گی، نیشنل بینک کی شاخیں معمول کے مطابق کھلیں گی اور کسٹمرز کو حتی الامکان خدمات فراہم کی جائیں گی۔

نیشنل بینک آف پاکستان کی انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیشنل بینک کے سسٹم کے متاثرہ حصوں کو بحال کرلیا گیا ہے، اے ٹی ایم آپریشن، پنشنرز کو پنشن اور تنخواہوں کی ادائیگی یکم نومبر سے معمول کے مطابق ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے : قومی بینک کے سرورز پر سائبر حملہ، صارفین کو خدمات کی فراہمی معطل

ترجمان نیشنل بینک کی تمام شاخیں یکم نومبر کو معمول کے مطابق کھلیں گی اور کسٹمرز کو خدمات فراہم کی جائیں گی، نیشنل بینک کی ہیلپ لائن بھی بحال کردی گئی ہے جب کہ بینک کے کھاتے داروں کا مالیاتی ڈیٹا بھی محفوظ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |