
کوئٹہ میں نیشنل پارٹی کی چھٹی قومی کانگریس اور میر حاصل خان بزنجوکی یاد میں کنونشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔ کنونشن میں پارٹی کارکنان، سینئر رہنمائوں ، مرکزی، صوبائی اور ضلعی کونسلروں نے شرکت کی، اس دوران انٹرا پارٹی الیکشن میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نیشنل پارٹی کے بلامقابلہ صدر اور جان محمد بلیدی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کوصدر اور میر جان محمد بلیدی کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔