سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نیشنل پارٹی کے بلامقابلہ صدر منتخب

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کو مبارکباد


Numainda Express November 01, 2021
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کوصدر اور میر جان محمد بلیدی کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ فوٹو: فائل

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نیشنل پارٹی کے بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

کوئٹہ میں نیشنل پارٹی کی چھٹی قومی کانگریس اور میر حاصل خان بزنجوکی یاد میں کنونشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔ کنونشن میں پارٹی کارکنان، سینئر رہنمائوں ، مرکزی، صوبائی اور ضلعی کونسلروں نے شرکت کی، اس دوران انٹرا پارٹی الیکشن میں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نیشنل پارٹی کے بلامقابلہ صدر اور جان محمد بلیدی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کوصدر اور میر جان محمد بلیدی کو جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں