سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشن کو تسلیم کرنے سے انکار
کرکٹرز ایسوسی ایشن کوئی تسلیم شدہ باڈی نہیں ہے, نشانتھا رانا ٹنگا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز ایسوسی ایشن کو تسلیم کرنے سے ہی انکار کردیا۔
ایس ایل سی کے سیکریٹری نشانتھا رانا ٹنگا نے کہاکہ جہاں تک میرے علم میں ہے کرکٹرز ایسوسی ایشن کوئی تسلیم شدہ باڈی نہیں ہے، کرکٹرز کے پاس ویسے ہی آپشن موجود ہے کہ وہ مشورے کیلیے اپنے منیجرز یا وکلا کے پاس جائیں یا کرکٹرز ایسوسی ایشن سے رجوع کریں، یہ ایسوسی ایشن صرف 15 یا 20 کرکٹرز کیلیے نہیں بلکہ پورے کرکٹ اسٹرکچر کیلیے ہے مگر یہ اس طرح کام نہیں کررہی۔
جب ہم نے اسے تجویز پیش کی تھی کہ آئی سی سی سے موصول ہونے والی رقم میں سے 25 فیصد 60 کنٹریکٹ پلیئرز میں تقسیم کرنا چاہتے ہیں تو وہ کرکٹرز کو اس پر راضی نہیں کرسکی، اس لیے میں نہیں سمجھتا کہ وہ کھلاڑیوں کیساتھ انصاف کررہی ہے، اسے لازمی طور پر پروفیشنل کرکٹنگ اسٹرکچر قائم کرنا چاہیے۔