ہواؤں کا رخ بدل گیا پی ٹی آئی کے بہت لوگ پیپلز پارٹی میں آئیں گے مراد علی شاہ

ہر بات کی ذمہ داری ہم پرڈال دی جاتی ہے تو پھر وفاق بھی ہمارے حوالے کردیں، مراد علی شاہ


ویب ڈیسک November 01, 2021
کالعدم ٹی ایل پی کے معاملے پر حکومت کی نااہلی کے باعث قیمتی جانوں کو نقصان پہنچا، وزیر اعلیٰ سندھ فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہواؤں کا رخ بدل گیا ہے اب جب بھی انتخابات ہوئے تو تحریک انصاف ضمانتیں ضبط کروائے گی۔


اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ 2018 میں تحریک انصاف جس طرح جیتی ہے وہ بھی سب کو معلوم ہے، جب بھی انتخابات ہوئے تو تحریک انصاف ضمانتیں ضبط کروائے گی۔ ہواؤں کارخ بدل گیا ہے، تحریک انصاف کے بہت سے لوگ پیپلز پارٹی میں آئیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کہتی ہے کہ کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے لیکن کراچی والوں سے تو کچھ پوچھیں، ہر بات کی ذمہ داری ہم پرڈال دی جاتی ہے تو پھر وفاق بھی ہمارےحوالے کردیں، انشاللہ ملک کے لوگ جلد پوری ذمہ داری پیپلز پارٹی کو دیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے معاملے پر حکومت کی نااہلی کے باعث قیمتی جانوں کو نقصان پہنچا، حکومت خود ایسے کام کرتی ہے کہ نہ اگل سکتی ہے اور نہ نگل سکتی ہے، حکومت مشکل میں آتی ہے تو دوسروں کو مدد کے لیے پکارتی ہے، یہ لوگ معاملات خراب کرکے مبارکباد وصول کرنا چاہتے ہیں، گزشتہ دنوں جو کچھ ہوا معاملہ بہتر اندازمیں حل ہوسکتا تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہے ،ان کی کارکردگی قابل تعریف ہے، پاکستان ٹیم کو بہتر کھیلنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔امید ہے پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیتے گا۔ سنا ہے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ ان کی وجہ سے پاکستان اچھا کھیل کھیل رہی، میں نے پہلے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کرنا زیادہ بہتر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |