ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر کراچی پہنچ گئی

دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل ویمن سیریز کھیلی جائے گی


Sports Reporter November 01, 2021
دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل ویمن سیریز کھیلی جائے گی

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان پر پہنچ گئی۔

اسٹیفنی ٹیلر کی قیادت میں ٹیم پیر کی صبح کراچی پہنچی۔ دونوں ممالک کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل ویمن سیریز کھیلی جائے گی،3 میچز نیشنل اسٹیڈیم میں بالترتیب آٹھ، گیارہ اور چودہ نومبر کوکھیلے جائیں گے۔ مہمان اسکواڈ میں انیسہ محمد (نائب کپتان)، عالیہ علینے، شامیلیہ کونیل، ڈینڈرا ڈوٹن، شنیتا گرمونڈ، شینلے ہنری، کیانہ جوزف، کیسیا نائٹ، کیشونا نائٹ، ہیلے میتھیوز ، چیڈن نیشن، شاکرہ سلیمان اور راشدہ ولیئیم شامل ہیں۔

شامل ہیں۔ شیری این فریسیر، شفیقہ غزنوی، اور کرشنا رام ہریک ریزرو کھلاڑی ہیں۔ مہمان ٹیم تین یوم مقامی ہوٹل میں آئسولیشن میں گزارے گی۔ 4 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کا آغاز ہوگا، مہمان ٹیم اگلے دو یوم 5 اور 6 نومبر کوکراچی جمخانہ میں پریکٹس کرے گی۔ 7 نومبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان ویمن کرکٹرزکے پیر کو کوویڈ19 ٹیسٹ ہوں گے،منفی نتیجہ کی حامل کرکٹرز منگل سے پریکٹس کا آغاز کریں گی،کورونا کا شکار تین قومی ویمن کرکٹرز6 نومبر تک آئسو لیشن میں رہیں گی۔ اگلے روز ان کے کوویڈ ٹیسٹ لیے جائیں گے،منفی نتیجہ آنےکی صورت میں وہ پہلے ون ڈے میں شرکت کی اہل ہوں گی،سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کو 16 نومبر کو زمبابوے روانہ ہونا ہے جہاں وہ 21 نومبرتا 5 دسمبر آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |