کراچی سے اغوا بچی شیخوپورہ سے بازیاب اغوا کار گرفتار
چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب نے بچی کو غلط مقاصد کے لئے استعمال ہونے سے بچا لیا۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب نے سندھ سے اغواء شدہ بچی کو غلط مقاصد کے لئے استعمال ہونے سے بچا لیا۔
وزیراعلٰی کی اسپیشل کوآرڈینیٹر اور چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے سندھ سے اغواء ہونے والی بچی سے ملاقات کی اور بچی کو اس کے والدین تک بحفاظت پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔
چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ کراچی کورنگی سے اغواء شدہ 11سالہ بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بھکھی، شیخوپورہ سے بازیاب کروایا اور اغوا کار کو گرفتار کرلیا گیا۔ اغواء شدہ بچی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایکشن لیا گیا۔ مقامی صحافی عرفان مقبول کو بچی کے اغوا کی اطلاع ملی جس کے بارے میں انہوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔
فوکل پرسن شیخوپورہ رانا خضر حیات نے مقامی پولیس کے ہمراہ اغواء شدہ بچی کو بازیاب کروایا۔ بچی کے والدین کو تلاش کرلیا گیا ہے۔ ضروری کارروائی کے بعد بچی کو اس کے والدین کے حوالے کیا جائے گا۔