حوثی باغیوں کا مسجد پر بیلسٹک میزائل حملہ13 افراد جاں بحق متعدد زخمی

بیلسٹک میزائل حملے میں ہلاک زیادہ تر افراد مسجد کے طلبہ تھے، یمن حکام


ویب ڈیسک November 01, 2021
بیلسٹک میزائل حملے میں ہلاک زیادہ تر افراد مسجد کے طلبہ تھے، یمن حکام

حوثی باغیوں کے مسجد پر بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن کے صوبے مارب میں حوثی باغیوں کی جانب سے فائر کیا گیا بیلسٹک میزائل رہائشی علاقے میں موجود مسجد پر جالگا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

یمن حکام کے مطابق بیلسٹک میزائل حملے میں ہلاک زیادہ تر افراد مسجد کے طلبہ تھے جب کہ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ملبے تلے اب بھی متعدد افراد دبے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے میں عورتوں اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں