بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 بھی بارش کی بھینٹ چڑھ جانے کا امکان

کینسرکومات دے کر بھارتی ٹیم میں آنے والے اسٹار آل رائونڈر یوراج سنگھ بین الاقوامی کرکٹ....

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا دوسرا اور آخری میچ منگل کو چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ (فوٹو : فائل)

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا دوسرا اور آخری میچ منگل کو چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔


ہوم اسٹار لکشمی بالاجی، یوراج اور ہربھجن کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا امکان روشن ہے، وشاکا پٹنم کی طرح چنئی میں بھی شام چار بجے کے بعد بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ آسمان بھی بادلوں سے گھرا رہے گا، سیریز کے مکمل طور پر بارش کی نذر ہونے کا خطرہ ہے، دونوں ممالک کے پاس آئی سی سی ورلڈ ٹوئنٹی 20 کیلیے سری لنکا جانے سے قبل اپنی تیاریوں کو جانچنے کا یہ بہترین موقع موسم کی بھینٹ چڑھ سکتا ہے،اس کے بعد انھیں سری لنکا میں دو وارم اپ میچز کھیلنے کا موقع ملے گا۔

کینسرکومات دے کر بھارتی ٹیم میں آنے والے اسٹار آل رائونڈر یوراج سنگھ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کیلیے پوری طرح تیار ہیں، تجربہ کار اسپنر ہربھجن بھی ایک مرتبہ پھر بلوشرٹس زیب تن کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، انھیں بھی ایک برس بعد بھارتی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
Load Next Story