اسلام آباد میں ججزاوربیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا

جسٹس عمر عطاء بندیال نے نئے بیچن کی تشکیل کے لئے کیس چیف جسٹس کو واپس بھجوا دیا


ویب ڈیسک November 01, 2021
جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس چیف جسٹس کو بھجوا دیا

YEMEN: جسٹس سجاد علی شاہ نے اسلام آباد میں ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت سے معذرت کرلی جس کے بعد سپریم کورٹ کا فاضل بینچ تحلیل ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے اسلام آباد میں ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے دوران سماعت فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن سے استفسار کیا کہ فاؤنڈیشن کے قانون میں ملازمین کے ساتھ مخصوص افراد کا ذکر ہے، یہ مخصوص افراد کون ہیں؟ جس پر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے وکیل نے کہا کہ مخصوص افراد کا تعین سپریم کورٹ 2009 کے فیصلے میں کرچکی ہے۔

جسٹس سجاد علی شاہ نے مقدمہ سننے سے معذرت کرلی جس پر بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس عمر عطاء بندیال نے کیس چیف جسٹس کو واپس بھجوا دیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف 14 اور ایف 15 میں ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ معطل کردی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |