ترک صدر اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی پر کانفرنس چھوڑ کر وطن لوٹ گئے

ترک صدر کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ امریکی صدر سے بے نتیجہ ملاقات کے بعد کیا


ویب ڈیسک November 01, 2021
ترک صدر نے موسمیاتی تبدیلی پر کانفرنس میں شرکت نہیں کی، فوٹو: فائل

MADRID: ترک صدر طیب اردوان اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کے فوری بعد موسمیاتی تبدیلی پر ہونے والی اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کو منسوخ کرکے وطن واپس چلے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان ''جی 20 اجلاس'' میں شرکت کے لیے اپنی اہلیہ سمیت اعلیٰ حکام کے ہمراہ روم پہنچے تھے جہاں ترک صدر نے اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔

تاہم دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات بے نتیجہ ثابت ہوئی۔ ایف 16 جنگی طیاروں کی فراہمی اور امریکی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کی دھمکی کے معاملات بھی تبادلہ خیال کیا گیا لیکن کوئی حل نہیں نکل سکا۔

یہ خبر پڑھیں : ایف-16طیاروں پر طیب اردوان اور جوبائیڈن آمنے سامنے

اس کے بعد ترک صدر نے طیب اردوان گلاسکو میں اقوام متحدہ کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس COP26 میں شرکت طے تھی تاہم ترک صدر اپنے وفد کے ہمراہ کانفرنس میں شرکت کے بجائے اپنے ملک واپس لوٹ گئے۔

ترکی کی جانب سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اہم کانفرنس میں شرکت کو منسوخ کرکے واپس وطن لوٹ جانے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں