سعودی پیکیج کے اثرات ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 4 روپے بڑھ گئی

پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر مزید 36 پیسے کی کمی سے 171 روپے 29 پیسے پر بند ہوئی


Ehtisham Mufti November 01, 2021
ڈالر کی قدر میں مزید نمایاں کمی کے امکانات ہیں، ماہرین ۔ (فوٹو: فائل)

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو پیکیج ملنے کے بعد سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مجموعی طور پر 3 روپے 97 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مارکیٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکیج اور خام تیل کی عالمی قیمت میں بتدریج کمی جیسے عوامل نے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیے کو مزید تگڑا کردیا۔ سعودی پیکیج کے بعد سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں مجموعی طور پر 3 روپے 97 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر مزید 36 پیسے کی کمی سے 171 روپے 29 پیسے پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 60 پیسے کی کمی سے 172 روپے 20 پیسے پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں ہفتے آئی ایم ایف کے ساتھ قرضوں کے اجراء کا معاہدہ طے پانے اور بعد ازاں قرضوں کی قسط جاری ہونے کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں مزید نمایاں کمی کے امکانات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں