جاپان میں جوکر کا لباس پہنے چاقو بردار شخص کا مسافروں پر حملہ 17 زخمی
زخمیوں میں سے ایک حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے
جاپان کے دارالحکومت میں چاقو بردار شخص نے ایک ٹرین میں پہلے آتش گیر مواد سے آگ لگادی اور پھر جان بچانے کے لیے بھاگتے ہوئے مسافروں پر چاقو کے وار کیے جس کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے دارالحکومت میں ہیلووین کا تہوار منانے کے لیے جانے والے مسافروں پر ٹرین پر جوکر کا لباس پہنے ہوئے چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا۔
جوکر نے ٹرین میں آتش گیر مواد سے آگ لگائی اور جب مسافر جان بچانے کے لیے بھاگ رہے تھے تو ان پر چاقو سے وار کیے۔ حملے میں 17 مسافر زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے مشتبہ حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔ حملہ آور نے اپنے بیان میں بتایا کہ میں ہیلو وین تہوار سے لطف اندوز اور لوگوں کو قتل کرکے پھانسی کا مزہ چکھنا چاہتا تھا۔