سینئر اداکار عاصم بخاری کے ساتھ فراڈ ہوگیا

عاصم بخاری نے دو لاکھ بیس ہزار روپے کے عوض لندن کے ٹکٹ خریدے جو جعلی نکل آئے


ویب ڈیسک November 01, 2021
عاصم بخاری نے دو لاکھ بیس ہزار روپے کے عوض لندن کے ٹکٹ خریدے جو جعلی نکل آئے (فوٹو : فائل)

سینئر اداکار عاصم بخاری کے ساتھ فراڈ ہوگیا، انہوں نے دو لاکھ بیس ہزار روپے کے عوض لندن کے ٹکٹ خریدے جو جعلی نکل آئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹی وی، فلم اور اسٹیج کے سینئر اداکار عاصم بخاری فراڈ کا شکار ہوگئے جنہیں جعل ساز نے دو لاکھ بیس ہزار روپے کے عوض لندن کی جعلی ٹکٹ دیے اور غائب ہوگیا۔

اداکار نے اس حوالے سے تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درخواست دی ہے جس کے مطابق عاصم بخاری نے ماڈل ٹاؤن کے شبیر نامی شخص سے لندن کی ٹکٹیں خریدیں جن کی مالیات 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہے تاہم وہ ٹکٹ جعلی نکلے ہیں، فراڈ کرنے والے شبیر نامی شخص کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسے سزا دلائی جائے اور میری رقم مجھے واپس دلائی جائے۔

یاد رہے کہ سینئر اداکار عاصم بخاری کو سال 2015ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں