
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی انتہاپسندوں نے سارا ملبہ مسلمان کھلاڑی محمد شامی پر ڈالتے ہوئے اسے غدار قرار دیا تھا تاہم بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سمیت کئی کھلاڑیوں نے محمد شامی کی حمایت کی تھی جس میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان بھی شامل ہیں۔
گزشتہ روز نیوزی لینڈ سے شکست بھارتی انتہاپسندوں کو ہضم نہ ہوئی اور انہوں نے محمد شامی کی حمایت کرنے کے بدلے میں ویرات کوہلی کی 10 ماہ کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دے دیں۔
Kohli and Anushka’s 10-month-old daughter is getting rape threats because he decided to stand by his Muslim teammate, call out bigotry, and say discrimination on the basis of religion is wrong.
— Andre Borges (@borges) October 31, 2021
A 10-month-old child.
This is the India that we let happen.
بھارتی صحافی اینڈرے بورگس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ محمد شامی کی حمایت کرنے کے بعد ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی 10 ماہ کی بیٹی 'ومیکا' کو 'ریپ' کی دھمکی دی گئی۔
اینڈرے بورگس نے نے ویرات کوہلی کی بیٹی کو دی جانے والی دھمکیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ سب کچھ ہندوستان میں ہورہا ہے جسے ہم نے خود اس نفرت کی جانب بڑھانے دیا'۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔