پشاور خودکش دھماکا حملہ آور کا تعلق قبائلی علاقے سے لگتا ہے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ

حملہ آور کی عمر16 سے19 سال کے درمیان تھی، ابتدائی رپورٹ


ویب ڈیسک February 05, 2014
گزشتہ روز کوچہ رسالدار میں ایک ہوٹل پر خودکش حملے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے فوٹو: ایکسپریس

گزشتہ روز کوچہ رسالدار میں خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ حملہ آور غیر ملکی نہیں بلکہ قبائلی علاقے سے تعلق رکھتا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوچہ رسالدار میں خودکش دھماکا کرنے والے حملہ آور کی عمر16 سے19 سال کے درمیان تھی، چہرے مہرے سے وہ غیر ملکی نہیں لگتا بلکہ اس کا تعلق قبائلی علاقے سے لگتا ہے، حملہ آور قصہ خوانی بازار سے کوچہ رسالدار میں داخل ہوا جہاں اس نے ایک ہوٹل پر پہنچتے ہی خود کو اپنے جسم پر باندھے بارودی مواد سے اڑالیا، خودکش حملہ آور کی باقیات سے خون اور اعضا کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوچہ رسالدار میں ایک ہوٹل پر خودکش حملے کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور تحریک طالبان پاکستان نے اس کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں