کراچی 6 سالہ بچی سے زیادتی کے 2 ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

احتشام اور اقبال نے عدالت میں اپنے گناہ کا اعتراف کرتے ہوئے عدالت سے معافی کی درخواست کی۔


ویب ڈیسک February 05, 2014
دونوں ملزمان نے ہجرت کالونی میں اپنے پڑوسی کی 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ فوٹو: فائل

مقامی عدالت نے 6 سالہ بچی سے زیادتی کے 2 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے جوڈیشنل مجسٹریٹ کراچی جنوبی غلام رضا کی عدالت میں دو ملزمان احتشام اور اقبال کو پیش کیا، پولیس کی جانب سے 2 صفحات پر مشتمل چالان میں کہا گیا ہے دونوں ملزمان نے ہجرت کالونی میں اپنے پڑوسی کی 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، مزید تفتیش اور قانونی تقاضوں کی تکمیل کے لئے عدالت سے درخواست ہے کہ ملزمان کو ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا جائے۔


عدالت کی جانب سے استفسار پر دونوں ملزمان نے اپنے گناہ کا اعتراف کرتے ہوئے عدالت سے معافی کی درخواست کی تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل مین دیتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت تک تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں