نئے ریجنز قائداعظم ٹرافی میں شرکت نہیں کر پائیں گے

ماہرین کی تنقید کے بعد فاٹا، نواب شاہ اور ڈیرہ مراد جمالی کوایونٹ سے الگ رکھنے کا فیصلہ


Sports Desk September 11, 2012
ماہرین کی تنقید کے بعد فاٹا، نواب شاہ اور ڈیرہ مراد جمالی کوایونٹ سے الگ رکھنے کا فیصلہ. فوٹو:فائل

پی سی بی کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ میں شامل کیے جانے والے نئے ریجنز کو ابھی ملک کے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی میں شرکت کا موقع نہیں مل پائے گا۔

کئی ماہرین کی جانب سے ہونے والی تنقید کے بعد فاٹا، نواب شاہ اور ڈیرہ مراد جمالی کو ایونٹ سے الگ رکھاگیا ہے، نمائندہ ''ایکسپریس'' نبیل ہاشمی کو ذرائع نے بتایا کہ نئی متعارف کرائی جانے والی ٹیموں میں سے بہاولپور قائد اعظم ٹرافی میں شامل ہوگی جبکہ فاٹا اور ڈیرہ مراد جمالی کی شرکت ممکن نہیں ہے،ایک آفیشل نے بتایاکہ ہم فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ میں فاٹا اور ڈیرہ مراد جمالی کی شرکت ہوتے نہیں دیکھ رہے کیونکہ موجودہ سسٹم میں ان ٹیموں کیلیے کوئی جگہ نہیں ہے، ہوسکتا ہے انھیں گریڈ 2 میں موقع مل جائے۔

البتہ بہاولپور نے بین الاقوامی سطح پر کئی پلیئرز تیار کیے لہذا اس کا قائداعظم ٹرافی کھیلنے کا چانس ہے، دوسری جانب فاٹا کے آفیشلز نے کہاکہ ہم پی سی بی سے رابطے میں ہیں،امید ہے کہ ہمارے ساتھ کیے جانے والے وعدے پورے ہونگے، ہمارے پلیئرز بطور ایک ٹیم ایونٹ میں شمولیت کے حقدارہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں