ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری کہیں لوگ مشکلات کا شکارتو کہیں سیاحوں کا رش

24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاروں پر برفباری کا امکان ہے


ویب ڈیسک February 05, 2014
ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری نے ماحول کو مزید خوابناک کردیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس

ملک کے بالائی علاقوں میں کئی وز سے جاری برفباری نے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے وہیں لوگوں کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر میں وادی نیلم، لیپا، کیل، فاروٹ کہوٹہ اور وادی گریز میں کئی روز سے برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، کیل میں 4 فٹ، اڑنگ کیل میں 6 فٹ اور وادی گریزمیں اب تک 10 فٹ تک برف باری ہوچکی ہے، برف باری کے باعث وادی لیپہ میں فاروٹ کہوٹہ کو ملانے والی شاہ راہ برفانی تودہ گرنے کے باعث بند ہوگئی ہے، گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں استور اور دیامر میں ہر چیز نے برف کی دبیز چادر اوڑھ لی ہے، چترال اور گردونواح میں گزشتہ 4 روز سے جاری برف باری کی وجہ سے لواری ٹنل ہر قسم کی آمدو رفت کے لئے بند ہے جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ علاقے میں پھنس گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری نے ماحول کو مزید خوابناک کردیا ہے جس سے لطف اندوز ہونے کے لئے ملک بھر سے سیاح پہنچ رہے ہیں، اس کے علاوہ ملکہ کوہسار اور گلیات میں برفباری دیکھنے کے لئے سیاحوں کی اس قدر بڑی تعداد موجود ہے کہ وہاں ہوٹلوں میں کمرے ملنا مشکل ہوگئے ہیں۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے ہلکی برفباری جاری ہےجس کی وجہ سے کوئٹہ چمن شاہراہ کئی مقامات پر بند ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اورکل مکران، سبی، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان ،ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال اوربہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر بارش جبکہ مالاکنڈ،ہزارہ،اسلام آباد،راول پنڈی میں چند مقامات پربارش اورپہاڑوں پربرف باری کا امکان ہے جس سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا وہیں دھند کے خاتمے میں بھی کمی ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں