بحرین سے اسلام آباد آنے والا غیر ملکی طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا

خاتون ایئر ٹریفک کنٹرولر کو ڈی جی سی اے اے کے حکم پر معطل کردیا گیا


ویب ڈیسک November 02, 2021
خاتون ایئر ٹریفک کنٹرولر کو ڈی جی سی اے اے کے حکم پر معطل کردیا گیا

ایئر ٹریفک کنٹرولر کی مبینہ غفلت و لاپرواہی کے باعث غیر ملکی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خاتون ایئر ٹریفک کنٹرولر کو ڈی جی سی اے اے کے حکم پر معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔ غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز بحرین سے اسلام آباد آرہی تھی، کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کی غلط رہنمائی کی جس کی وجہ سے طیارہ8 ہزار فٹ بلندی کے بجائے 5 ہزار فٹ بلندی پر آگیا۔

طیارہ جیسے ہی 5 ہزار فٹ بلندی پر پہنچا گراؤنڈ پراکسیمیٹی وارننگ سسٹم جاری ہوگئی، جس پر کپتان حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ کو واپس اوپر لے گیا۔ جی پی وارننگ سسٹم نے پہاڑی علاقے کی نشاندہی کی تھی۔ ڈی جی سی اے اے نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون ایئرٹریفک کنٹرولر کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

ترجمان سی اے اے سیف اللہ خان کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے پائلٹ نے طیارے کو نیچے لانے کے لیے اجازت مانگی تھی، کنٹرولر نے اس کو نیچے آنے سے منع کردیا تھا، کپتان نے دوبارہ رابطہ کرکے کہا کہ موسم بہت خراب ہے مجھے ڈیسنٹ (بلندی سے نیچے کی جانب) کی اجازت دی جائے، کنٹرولر نے کپتان کے اصرار پرطیارے کو نیچے آنے کو کہا، ایئر انویسٹیگیشن بورڈ واقعہ کی تحقیقات کررہا ہے کنٹرولر کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |