لاہور میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں جعلی پیر گرفتار

خاتون کا کہنا ہے کہ وہ تعویز لینے گئی تو ملزم نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس


ویب ڈیسک November 02, 2021
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،ایس پی کینٹ فوٹو: فائل

غازی آباد پولیس نے خاتون سے مبینہ زیادتی کے الزام میں جعلی پیر کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے تھانہ غازی آباد کی پولیس نے خاتون کی درخواست پر عارف بابا کے نام سے معروف جعلی پیر کو مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

ایس پی کینٹ عیسٰی سکھیرا کا کہنا ہے کہ خاتون کے مطابق وہ ملزم عارف بابا کے پاس تعویز لینے آئی تو ملزم نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، خاتون کی درخواست پر ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں