ووہان میں پاک چین دوستی چوک کا افتتاح

چین پاکستان فرینڈ شپ اسکوائر کے افتتاح پر ووہان میں دریائے ینگتی ژی کے کنارے پرایک شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی


ویب ڈیسک November 02, 2021
چین پاکستان فرینڈ شپ اسکوائر کے افتتاح پر ووہان میں دریائے ینگتی ژی کے کنارے پرایک شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی

چین کے شہر ووہان میں چین پاکستان فرینڈ شپ اسکوائر کا افتتاح کردیا گیا۔

چین پاکستان فرینڈ شپ اسکوائر کے افتتاح پر ووہان میں دریائے ینگتی ژی کے کنارے پرایک شاندار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں ہوبی کے نائب گورنر ژاوٴ ہیشان، ووہان کے وائس میئر جیانگ وی اور دیگر مقامی سینئر رہنماؤں اور حکام نے بھی شرکت کی۔ وائس میئر جیانگ وی نے چین پاکستان فرینڈ شپ اسکوائر کی تعمیر کے بارے میں بریفنگ دی۔



اس موقع پر سفیر معین الحق نے کہا کہ اسکوائر دونوں ممالک اور لوگوں کے درمیان قریبی تعلق، گہرے اعتماد اور احترام کی عکاسی ہے ، اس سے پاکستان اور چین کے صوبہ ہوبی کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آبی وسائل کے انتظام، سائنس اور ٹیکنالوجی اور عوام کے درمیان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں عملی تعاون کو بھی مزید تقویت ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں