پیرالمپکس کی اختتامی تقریب جشن اور تہواروں کی برطانوی ثقافت اجاگر

تقریب کا آغاز برطانوی بینڈ کولڈ پلے کے گانوں سے ہوا


Sports Desk September 11, 2012
تقریب کا آغاز برطانوی بینڈ کولڈ پلے کے گانوں سے ہوا. فوٹو: رائٹرز

پیرالمپکس 2012 گیمزکی رنگارنگ اختتامی تقریب میں برطانیہ کی جشن اور تہواروں کے حوالے سے ثقافت کو اجاگر کیاگیا۔

ماضی کے برعکس اس بار 4 ہزار ایتھلیٹس کو گرائونڈ میں بٹھایاگیا اور ساری تقریب ان کے گرد گھومتی رہی۔ پیرالمپیئن ایلی سمنز اور جانی پیکاک نے مشعل کو بجھانے میں مدد کی۔افغانستان میں ایک بم دھماکے میں اپنی دونوں ٹانگیں گنوانے والے کپتان لیوک سنوٹ نے برطانوی جھنڈا لہرایا۔ لندن کے میئر بورس جانسن کی جانب سے پیرالمپکس کا پرچم ریو ڈی جینرو کے میئر کے حوالے کیے جانے کے بعد برازیلی فنکاروں نے فری اسٹائل سامبا ڈانس پیش کیا۔

تقریب کا آغاز برطانوی بینڈ کولڈ پلے کے گانوں سے ہوا، جس نے اپنی 5 البم سے گانے پیش کرکے شائقین سے خوب داد وصول کی۔ گلوکارہ ریحانہ نے بھی آخری تقریب میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ تقریب کا اختتام اولمپکس اسٹیڈیم اور دریائے ٹیمز پر شاندار آتش بازی سے ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں