اپنے آپ کو زیادہ خوبصورت اور حسین نہیں سمجھتی شلپا شیٹی

میرے لئے خوش رہنا زیادہ اہم ہے جب خوش ہوتی ہوں تو اپنے آپ کو بہت خوش نصیب اور خوبصورت تصور کرتی ہوں، شلپا شیٹی


ویب ڈیسک February 05, 2014
میں ایک بچے کی ماں جس کے باعث فلموں کو زیادہ وقت نہیں دے سکتی، شلپا شیٹی فوٹو؛فائل

بالی ووڈ کی اداکارہ شلپا شیٹی کا کہنا ہے کہ میں اپنے آپ زیادہ خوبصورت اور حسین نہیں سمجھتی۔

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر واراناسی میں بوتیک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شلپا شیٹی کا کہنا تھا کہ میرے لئے خوش رہنا سب سے زیادہ اہم ہے اور جب میں خوش ہوتی ہوں تو اپنے آپ کو بہت زیادہ خوش نصیب اور خوبصورت تصور کرتی ہوں لیکن بظاہر اپنے آپ کو خوبصورت اور حسین نہیں سمجھتی۔

فلم انڈسٹری سے غیر حاضری کے سوال پر شلپا شیٹی کا کہنا تھا کہ جو لوگ بھی مجھ سے یہ سوال کرتے ہیں انہیں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ اب میں ایک بچے کی ماں ہوں اور میں اپنے بچے کی بہتر پروش کے لئے کوئی کثر نہیں چھوڑنا چاہتی جس کے باعث فلموں کو زیادہ وقت نہیں دے سکتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں