لاہور پولیس نے کرکٹر عمر اکمل کے خلاف چالان عدالت میں جمع کرادیا
عمر اکمل نے کارسرکار میں مداخلت کی اور ٹریفک وارڈن سےجھگڑا بھی کیا، پولیس
گلبرگ پولیس نے کرکٹرعمراکمل کے خلاف چالان مکمل کرکےعدالت میں جمع کرادیا ہے جس میں پولیس نے ٹریفک وارڈن سے جھگڑنے پر کرکٹرکو قصور وار ٹھہرا دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے تھانہ گلبرگ کی پولیس نےقومی کرکٹرعمراکمل کےخلاف ٹریفک وارڈن سےجھگڑنے اورکارسرکارمیں مداخلت کےمقدمےکا چالان مکمل کرکےجوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کرا دیا ہے، پولیس کی جانب سے جمع کرائے جانے والا چالان 2 صفحات پرمشتمل ہے جس میں مؤقف اختیارکیا گیا ہےکہ عمر اکمل نے سگنل توڑنے کے بعد کارسرکار میں مداخلت کی اور ٹریفک وارڈن سےجھگڑا بھی کیا۔
واضح رہے کہ یکم فروری کو ٹریفک وارڈن سے جھگڑے کے بعد عمراکمل کو حراست میں لے لیا گیا تھا جس کے تقریباًً12 گھنٹے کے بعد انہیں شخصی ضمانت پر رہا کیا گیا جب کہ اگلے روز مقامی عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ان کی ضمانت منظور کی۔