جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 6 وکٹ سے شکست دیدی

جنوبی افریقا نے 84 رنز کا ہدف 13.3 اوورز میں 4 وکٹ پر پورا کیا

جنوبی افریقا نے 84 رنز کا ہدف 13.3 اوورز میں 4 وکٹ پر پورا کیا۔ فوٹو: آئی سی سی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے تیسویں میچ میں بنگلا دیش کی پوری ٹیم 84 رنز پر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں جنوبی افریقا نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر 13.3 اوورز میں پورا کیا۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک 16، ریزا ہینڈرکس 4، وین ڈار ڈاسن 22، ایڈن مارکرم کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان ڈمبا باوما 31 اور ڈیوڈ ملر 5 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔




اس سے قبل جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بنگلا دیش کی ٹیم اچھا کھیل نہ پیش کرسکی اور پوری ٹیم 19ویں اوور میں صرف 84 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلا دیش کے 5 بلے باز اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے، بنگال ٹائیگرز کی جانب سے مہدی حسن نے 27 جب کہ لٹن داس نے 24 رنز کی اننگز کھیلی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ربادا اور نورجے نے 3،3 جب کہ تبریز شمسی نے 2 اور پریٹورئیس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Load Next Story