کابل میں اسپتال کے باہر بم دھماکوں سے 20 افراد جاں بحق درجنوں زخمی

داعش کے مبینہ جنگجو کار بم دھماکوں کےبعد اسپتال میں داخل ہوئے جہاں ان کی طالبان جنگجوؤں سے جھڑپ بھی ہوئی،عینی شاہدین


ویب ڈیسک November 02, 2021
سردار محمد خان داؤد ملٹری اسپتال افغانستان کا سب سے بڑا فوجی اسپتال ہے فوٹو: انٹر نیٹ

KARACHI: افغان دارالحکومت میں واقع فوجی اسپتال کے باہر بم دھماکوں سے 20 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل میں واقع ملک کے سب سے بڑے فوجی اسپتال سردار محمد خان داؤد ملٹری اسپتال کے مرکزی دروازے پر یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکے ہوئے، جن کے بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے دھماکوں میں 20 سے زائد افراد کی ہلاکت جب کہ 43 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دھماکوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی تاہم عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ دھماکے کار میں موجودبارودی مواد کے ذریعے کئے گئے، جن کے بعد داعش کے جنگجو اسپتال میں داخل ہوئے، جہاں ان کی وہاں موجود طالبان جنگجوؤں سے مسلح جھڑپ بھی ہوئی تاہم تاحال اس بارے میں طالبان کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |