ٹی ایل پی مارچ روکنے میں ناکامی آئی جی پنجاب پولیس پر برس پڑے

افسران کی ناقص پالیسی کی وجہ سے اہلکار شہید اورزخمی ہوئے، آئی جی


ویب ڈیسک November 02, 2021
افسران کی ناقص پالیسی کی وجہ سے اہلکار شہید اورزخمی ہوئے، آئی جی

کالعدم ٹی ایل پی کا مارچ روکنے میں ناکامی اور پولیس جوانوں کی جانیں جانے پر آئی جی پنجاب پولیس پر برس پڑے۔

لاہور میں آئی جی پنجاب راؤ سردار کی زیر صدارت اعلیٰ افسران کے ساتھ دھواں دار اجلاس ہوا۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار شیخوپورہ ، گوجرانوالہ اور لاہور پولیس پر برس پڑے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس افسران آئی جی پنجاب کے سوالات کا جواب نا دے سکے۔ جس پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ نالائق پولیس افسران کی اے سی آر سرخ پینسل سے لکھوں گا ۔ پولیس افسران نے عذر پیش کیا کہ ٹی ایل پی کی ریلی کو روکنے کے لیے ان کے پاس اسلحہ پاس نہیں تھا، جبکہ مذہبی جماعت کے پاس اسلحہ موجود تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے کارکنوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے، عثمان بزدار

پولیس افسران کے اس جواب پر آئی جی نے کہا کہ اسلحہ لے جانے سے پولیس کو کس نے منع کیا تھا ۔ پولیس کو اینٹی رائٹ سامان اور اسلحہ ساتھ رکھنا چاہیے تھا۔ افسران کی ناقص پالیسی کی وجہ سے اہلکار شہید اورزخمی ہوئے۔

آئی جی نے قصور پولیس کو سراہتے ہوئے کہا کہ قصور پولیس نے مریدکے میں بہتر حکمت علی اپنائی ۔ ناقص پالیسی اپنانے والے افسران کسی معافی کے مستحق نہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں