سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کا سر قلم
محمد اشرف رمضان نامی پاکستانی کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمدکئے گئے تھے، سعودی وزارت داخلہ
سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کا سر قلم کردیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے نے سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ محمد اشرف رمضان نامی پاکستانی شہری کے پیٹ سے ہیروئن سے بھرے کیپسول برآمد کئے گئے تھے، سعودی عدالت نے اسے منشیات کی اسمگلنگ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا حکم سنایا تھا جس پر بدھ کے روز عمل درآمد کیا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کی سزا موت ہے اور رواں برس اب تک منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں 9 افراد کے سر قلم کئے جاچکے ہیں۔