روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار

4 ارب 20 کروڑ ڈالر کے سعودی پیکیج اور خام تیل کی قیمت میں بتدریج کمی سے روپیہ مزید تگڑا ہوتا نظر آرہاہے، ماہرین

4 ارب 20 کروڑ ڈالر کے سعودی پیکیج اور خام تیل کی قیمت میں بتدریج کمی سے روپیہ مزید تگڑا ہوتا نظر آرہاہے، ماہرین۔(فوٹو: فائل)

آئی ایم ایف پروگرام میں بحالی اور 1 ارب ڈالر قسط کے اجرا کے بعد انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کی آئی ایم ایف پروگرام میں بحالی سے ایک ارب ڈالر کی قسط کے اجراء کے ساتھ عالمی بینک وایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب 1 ارب 40 کروڑ ڈالر کی ممکنہ آمد سے ڈالر کی سپلائی بڑھ گئی ہے، جس کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں آج بھی ڈالر کی قدر کو تنزلی کا سامنا رہا اور ڈالر کے انٹربینک ریٹ 171 اور اوپن ریٹ 172 روپے سے بھی نیچے آگئے۔


انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 78 پیسے گھٹ کر 170 روپے 54 پیسےپر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 70 پیسے کی کمی سے 171 روپے 50 پیسے پر بند ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکیج اور خام تیل کی عالمی قیمت میں بتدریج کمی جیسے عوامل سے بھی زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا ہوتا نظر آرہاہے۔
Load Next Story