انسانی اسمگلنگ اوربلاک شناختی کارڈ کو فعال کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار

ملزمان میں بنگلا دیشی شہری سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے وصول کرنے والی کرن نامی خاتون ایجنٹ بھی شامل ہے۔ ایف آئی اے


ویب ڈیسک November 02, 2021
ملزمان میں بنگلا دیشی شہری سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے وصول کرنے والی کرن نامی خاتون ایجنٹ بھی شامل ہے۔ ایف آئی اے - فوٹو:ایکسپریس نیوز

ایف آئی اے نے بلاک شناختی کارڈز کو فعال کرنے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث گروہ سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل بہاول اوستو کی زیرِ نگرانی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں جس کے دوران تین مفرور ملزمان گرفتارکرلیے گئے، گرفتار ملزمان میں بنگلا دیشی شہری سے 1 لاکھ 35 ہزار روپے وصول کرنے والی کرن نامی خاتون ایجنٹ بھی شامل ہے۔

ملزمہ نے رقم بلاک پاکستانی شناختی کارڈ ایکٹو کرانے اور پاسپورٹ بنوانے کے نزم پر وصول کی، ملزمہ غیر ملکی شہریوں کو پاکستانی قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ فراہمی میں ملوث گروہ کی مبینہ رکن ہے۔

دوسری کارروائی میں 2018 سے مفرور محمد رضوان اور محمد ندیم کو گرفتار کیا گیا، ملزمان بھاری رقم کے عوض شہریوں کو غیر قانونی طریقوں سے ترکی اسمگل کرنے میں ملوث ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں