سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 117650 روپے ہوگئی


ویب ڈیسک November 02, 2021
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 117650 روپے ہوئی - فوٹو:فائل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 117650 روپے ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کے اضافے سے 1792 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود ڈالر کی گھٹتی ہوئی قیمت کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 روپے اور 129 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کمی کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 117650 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 100866 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1440 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1234.56 روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں