بابر اور رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پانچویں بار سنچری کی شراکت قائم کی

بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پانچویں بار سنچری کی شراکت قائم کی

محمد رضوان اور بابر اعظم نے بطور اوپنرز بھارت اور نیوزی لینڈ کے بیٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے چوتھے میچ میں نمیبیا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 113 رنز کی اہم شراکت قائم کی اور یوں انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بطور اوپنرز پانچویں بار سنچری کی شراکت قائم کرکے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔




بابرعظم اور محمد رضوان نہ صرف بھارتی بلکہ کیوی بیٹرز کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے سرفہرست آگئے ہیں۔

اس سے قبل بھارت کے اوپننگ بلے باز شیکھر دھون اور روہت شرما نے 4 بار سنچری کی شراکت قائم کی جب کہ نیوزی لینڈ کے بیٹرز مارٹن گپٹل اور کین ولیم سن نے بھی 4 بار ہی سنچری کی شراکت قائم کی۔
Load Next Story