کراچی ایئرپورٹ پر ڈیڑھ کلو ہیروئن بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام دی گئی

گرفتار منشیات اسمگلر کو ہیروئن سمیت مزید کارروائی کیلیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا


ویب ڈیسک November 02, 2021
گرفتار منشیات اسمگلر کو ہیروئن سمیت مزید کارروائی کیلیے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا - فوٹو:فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے جناح ٹرمینل پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن بیرون ملک لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران گلف ائیر کی پرواز کے ذریعے بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی، مسافر رحمان نے ہیروئن اپنے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔

اے ایس ایف کے مطابق ابتدا میں اہلکاروں نے مسافر کے بیگ کو مشکوک قرار دیا اور بعد ازاں تلاشی کے دوران سامان میں چھپائی گئی ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن برآمد کر کے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، پکڑی گئی ہیروئن کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے بتائی جاتی ہے، پکڑے گئے منشیات اسمگلر کو برآمد شدہ ہیروئن سمیت مزید کارروائی کے لئے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں