وزیراعظم عمران خان عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے فواد چوہدری

وزیر اعظم قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے، وفاقی وزیر

عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے، وزیر اطلاعات فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر حد تک جائیں گے۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عوام کی تکالیف کا تدارک عمران خان کی پہلی ترجیح ہے۔ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ قوم سے خطاب میں ملکی تاریخ کے بڑے عوامی ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔ یہ پیکیج عوام کی مشکلات میں کمی اور ان کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔




اپنی ایک اور ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ علامہ اقبال کے مجموعہ کلام 'ضرب کلیم' کے چند اشعار بھی شیئر کئے۔

Load Next Story