بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندیاں الیکشن کمیشن کا بلوچستان حکومت پر اظہار برہمی

حلقہ بندیاں آپ نے کرانی ہیں تو الیکشن بھی آپ ہی کرا لیں، الیکشن کمیشن کے ریمارکس


ویب ڈیسک November 03, 2021
الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ کرلیا فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں سے متعلق بلوچستان حکومت کے موقف پر اظہار برہمی کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے 2 ارکان پر مشتمل بینچ نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر سماعت کی، بلوچستان حکومت کے نمائندے کی جانب سے کہا گیا کہ آئین کے تحت حلقہ بندی صوبائی حکومت کا اختیار ہے اور یہ ایک حساس معاملہ ہے، وزیراعلی بلوچستان نے ابھی چارج سنبھالا ہے، ان سے بات ہوئی ہے، وزیر اعلی بلوچستان نے کہا ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کرانا چاہتے ہیں، وزیر اعلی بلوچستان بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن سے اگلے ہفتے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ریمارکس دیئے کہ بلدیاتی الیکشن بھی حساس معاملہ ہے ، حلقہ بندیاں آپ نے کرانی ہیں تو الیکشن بھی آپ ہی کرا لیں، ہم اب بلوچستان انتخابات کے معاملے پر آرڈر جاری کریں گے، الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے معاملہ پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں