نادرا اسٹیٹ بینک کا کرائے کی مد میں کروڑوں کا نادہندہ نکلا

نادرا اور ایک ادارے نے مجموعی طور پر 4 کروڑ کرایہ ادا کرنا تھا لیکن نادرا ادائیگی نہیں کررہا، اسٹیٹ بینک حکام


ویب ڈیسک November 03, 2021
نادرا اور ایک ادارے نے مجموعی طور پر 4 کروڑ کرایہ ادا کرنا تھا لیکن نادرا ادائیگی نہیں کررہا، اسٹیٹ بینک حکام

سٹیٹ بنک کی اسلام آباد بلڈنگ کےکرائے کی مد میں نادرا کروڑوں کا نادہندہ نکلا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایاز صادق کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی جائزہ و عملدر آمد اجلاس ہوا، جس میں انکشاف ہوا کہ اسٹیٹ بینک کی اسلام آباد بلڈنگ کے کرائے کی مد میں نادرا کروڑوں کا نادہندہ ہے۔ اسٹیٹ بینک حکام نے بتایا کہ نادرا اور ایک اور ادارے نے مجموعی طور پر 4 کروڑ کرایہ ادا کرنا تھا جس میں نادرا ابھی تک ادائیگی نہیں کر رہا، نادرا والے کہ رہے ہیں جب بورڈ بنے گا تب اس پر فیصلہ ہوگا۔

ایاز صادق نے کہا کہ بورڈ کا کیا مطلب کہ جب انہوں نے کرایہ دینا ہے کرایہ لیں، نادرا والے کہتے ہیں کہ ہمیں تو وزیر اعظم نے یہ بلڈنگ ایلوکیٹ کی تھی۔ کنوینئر کمیٹی نے ہدایت کی کہ نادرا کو بورڈ میں یہ مسئلہ لے کر جانے کی ضرورت نہیں، نادرا ان کا کرایہ دے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |