بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا

بابر اعظم نے ورلڈکپ میں 66 کی اوسط سے 198 رنز بنا کر 834 پوائنٹس کے ساتھ ڈیوڈ میلان (798) کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا


ویب ڈیسک November 03, 2021
بابر اعظم نے ورلڈکپ میں 66 کی اوسط سے 198 رنز بنارکھے ہیں۔ فوٹو:آئی سی سی

بابر اعظم عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر قابض ہوگئے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور کپتان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بیٹنگ میں پہلے درجے پر پہنچ گئے ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے بلے باز ڈیوڈ میلان سے پہلی پوزیشن چھینی ہے۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں 66 کی اوسط سے 198 رنز بنا کر 834 پوائنٹس کے ساتھ ڈیوڈ مالان (798) کو دوسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے، ایرون فنچ 3 درجے بہتری کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، محمد رضوان چوتھی اور ویرات کوہلی پانچویں پوزیشن پر ہیں، چھٹے نمبر پر جنوبی افریقا کے مارکرم، ساتویں نمبر پر نیوزی لینڈ کے ڈیون، آٹھویں نمبر پر بھارت کے لوکیش راہول، نویں نمبر پر انگلینڈ کے بٹلر اور دسویں نمبر پر ویسٹ انڈیز کے لوئس قابض ہیں، واضح رہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے ٹاپ اسکورر جوز بٹلر 8 درجے چھلانگ لگاکر نویں نمبر پر آئے ہیں۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق بولرز میں سری لنکا کے وانندو ہسارنگا نے تبریز شمسی سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے، دوسرے نمبر پر جنوبی افریقا کے تبریز شمسی، انگلینڈ کے عادل راشد تیسرے، افغانستان کے راشد خان چوتھے، اور انہیں کے ہم وطن مجیب الرحمان پانچویں نمبر پر ہیں، چھٹے نمبر پر آسٹریلیا کے ایڈم، ساتویں نمبر پر جنوبی افریقا کے اینرچ، آٹھویں نمبر پر آسٹریلیا کے آسٹن، نویں نمبر پر انگلینڈ کے کرس جارڈن اور دسویں نمبر پر نیوزی لینڈ کے سودی براجمان ہیں، جب کہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 13 ویں اور حارث رؤف 20ویں نمبر پر موجود ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں