پاکستان اور جنوبی افریقا کے بعد سری لنکا نے بھی بگ تھری کی مخالفت کردی

بگ تھری کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اب اجلاس 8 فروری کو سنگاپورمیں ہوگا


ویب ڈیسک February 05, 2014
آئی سی سی پر قبضے کی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، سری لنکن کرکٹ بورڈ فوٹو: فائل

پاکستان اور جنوبی افریقا کی جانب سے بگ تھری کی مخالفت کے بعد سری لنکا نے بھی نظرثانی سفارشات کے مسودے کی مخالفت کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں اراکین نے بگ تھری کے مسودے کی مخالفت کرتے ہوئے پیش کردہ تجاویز کو مسترد کردیا، ایگزیکٹیو کمیٹی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی پر قبضے کی تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دبئی میں آئی سی سی کے اجلاس میں پاکستان نے بگ تھری کے معاملے پر جو واضح مؤقف اختیار کیا تھا اس کی جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور بنگلادیش نے بھی حمایت کی تھی جب کہ جنوبی افریقن کرکٹ بورڈ کے صدر کا اس حوالے سے کہنا تھا جنوبی افریقا بگ تھری کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے اور اب سری لنکا نے بھی باضابطہ طور پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی ہے۔

بگ تھری کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا آئندہ اجلاس 8 فروری کو سنگاپور میں ہوگا جب کہ آئی سی سی کے صدر ایلن آئزک کا کہنا ہے کہ بگ تھری کے معاملے پر تمام اراکین اس اجلاس میں کسی نہ کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں