پاکستان آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ٹیمز رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا

ٹی ٹوینٹی ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ پہلے، اور بھارت تیسرے نمبر پر براجمان ہے


ویب ڈیسک November 03, 2021
ٹی ٹوینٹی ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ پہلے، اور بھارت تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔ فوٹو:فائل

پاکستان بھی آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ٹیمز رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت اور نیوزی لینڈ کے بعد دبئی اسٹیڈیم میں افغانستان کے خلاف 5 وکٹوں سے کامیابی کی بدولت پاکستان نے عالمی رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرنا ان کے لیے حوصلہ افزاء عمل ہے تاہم انہیں زیادہ خوشی پاکستان کرکٹ ٹیم کی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے اور ورلڈ کپ میں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر ہوئی ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے اور اس ٹیم میں شامل ہر کھلاڑی ٹیم کی فتوحات میں اپنا بھرپور حصہ ڈال رہا ہے، ہم اس ایونٹ میں جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوینٹی ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ پہلے، پاکستان دوسرے، بھارت تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، جنوبی افریقا پانچویں، آسٹریلیا چھٹے، افغانستان ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور دسویں نمبر پر سری لنکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں